جماعت اسلامی کی جانب سے پٹیل پاڑہ میں بورنگ

134

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ، پبلک ایڈ کمیٹی کی جانب سے پٹیل پاڑہ کے رہائشیوں کے لیے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں بورنگ کرائی گئی، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر اور امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین نے بورنگ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کے لیے میدان میں رہتی ہے ، دیانت دار قیادت ہی مسائل حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے ، جماعت اسلامی منتخب بلدیاتی نمائندوں نے پہلے بھی شہر کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کا کام جاری رہے گا ، انہوں نے پٹیل پاڑہ میں بورنگ اور پانی کی فراہمی پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اور پبلک ایڈ کمیٹی کے رضا کاروں کاساتھ دیں ، اس موقع پر مقامی رہنما بخت علی شاہ ، عبدالشکور اور نعیم الدین بھی موجود تھے۔