اورنگی نالے پرقائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

150

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محمودآباد ، گجر نالے کے بعدا ورنگی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کے خلاف آپریشن شروع جبکہ شہر کے تینو ں ڈسٹرکٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کیلٗے آج سے آپریشن شروع ہو گیا کشمیری محلہ کے اطراف تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے رینجرز اور پولیس سے مدد طلب کرلی کے ایم سی ، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کا عملہ بھی طلب ہیوی مشینری اور عملے کو صبح سات بجے پہنچ گئی قبل ازیں سپریم کورٹ کے آڈر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی لیق احمد کی ہدایت پر سینئر ڈایریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع آج آٹھویں روز 900 میٹر کا رقبہ کلیر کرالیا جائے گا آپریشن میں سینئر ڈایریکٹر کچی آبادی مظہر خان علاقہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس سیٹی وارڈن آفیسرز اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ بھی موجود تھے۔