کورونا کیسز میں بدستور کمی‘ڈھائی ہزار سے زاید صحت یاب

196

کراچی/ اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ صباح نیوز) ملک میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں بدستور کمی آ رہی ہے‘ مزیدڈھائی ہزار سے زاید مریض صحت یاب ہوچکے۔24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید32 مریض انتقال کر گئے‘ مجموعی ہلاکتیں12804 ہوگئیں‘1541 نئے کیسز کے بعد کی تعداد5 لاکھ 77 ہزار482 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے5 لاکھ42 ہزار393 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ موجودہ مریضوں کی تعداد کم ہو کر22285 رہ گئی ہے‘ اس وقت1558 کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں کی شرح2.2 فیصد، صحت یاب مریضوں کی شرح 93.9فیصد تک پہنچ چکی ہے‘ مزید2505 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے۔ اب تک88 لاکھ73 ہزار741 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹے میںمزید41849 ٹیسٹ کیے گئے۔ علاوہ ازیں سندھ میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید13 مریض دم توڑ گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد4335 ہوگئی ‘مزید10865 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 322 نئے کیسز سامنے آئے‘ شرح اموات کا 1.6فیصد ہے‘ تشخیصی شرح کا 3 فیصد ہے‘93.6 فیصد یعنی241256 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ مزید 273 مریض صحت یا ب ہوئے۔