قومی اسمبلی :وزیرستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، ارکان کی تشویش

173

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیرستان میں خواتین کے قتل کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا جبکہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ گیلانی نے حلف اٹھا لیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا ، اجلاس میں وزیرستان میں خواتین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اجلاس میں وزیرستان میں خواتین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔اجلاس میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ وزیرستان میں خواتین کو قتل کر دیا گیا ہے اب دہشت گردی دوبارہ شروع ہو ر ہی ہے میں شرمندہ ہوں کہ یہ واقعہ ہوا ہے حالاتِ پھر خراب ہو رہے ہیں دہشت گرد دوبارہ ایکٹو ہو رہے ہیں اس پر کوئی حکمت عملی بنائی جانی چاہیے۔ رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن نے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس طرح کے واقعات کو فوری روکا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو پابند سلاسل کیا گیا اور ان پر سانپ چھوڑ گئے سندھ میں سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں آئی جی سندھ اور آئی جی جیل خانہ جات بلایا جائے اور پوچھا جائے کہ اس طرح سے کیسا ہوا ہے، اس پر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اگر کوئی رکن صوبائی حکومت پر الزامات لگاتا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر پابند سلاسل ہیں تو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کہاں ہے خورشید شاہ کدھر ہیں، سندھ کے ایشو کو سندھ اسمبلی میں بتائیںقومی اسمبلی میں صرف قومی ایشو کو زیر بحث لایا جانا چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیرستان میں قتل ہونے والی خواتین کے حوالے سے یہ ایوان نے مل کر مذمت کی ہے جو کے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی نے 65 سال کی عمر میں 13 سال کی بچی سے شادی کی ہے جن کا تعلق جے یو آئی ف سے یہ بھارت میں خبر چل رہی ہمارے رکن قومی اسمبلی اس حوالے سے وضاحت دے دیں۔ رکن قومی اسمبلی ظل ہما نے کہا کہ گھر گھر جا کر خواتین ہنر دینے گئی تھیں وہ لاوارث نہیں تھیں اس واقعے کی بھر پور طریقے سے مذمت کی جانی چاہیے اس پر علی محمد خان نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک واقع ہے اس کو داخلہ کمیٹی کو بھی بھیجا جائے اس دہشت گردی کی جنگ میں ہم سب اکھٹے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کی جانب سے کورم کی نشاندھی پراسپیکر قومی اسمبلی نے گنتی کرائی تو کورم پورا نہیں تھا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر 4بجے تک ملتوی کر دیا۔