وزیر اعظم کی لاہور آمد‘ ڈی آئی جی آپریشنز کاسیکورٹی انتظامات کا جائزہ

127

لاہور(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمدکے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔وزیر اعظم کے روٹ میں آنے والی بلند عمارات پر اسنائپرز تعینات کیے گئے۔ڈولفن اسکواڈ اورپی آر یو کی ٹیمیں اہم مقامات کے گرد و نواح میں مسلسل پیٹرولنگ کرتی دکھائی دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے شہر کے مختلف مقامات اور اہم تنصیبات پرسیکو رٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوںنے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو سیکورٹی کے بارے میںآن جاب بریفنگ بھی دی۔ساجد کیانی نے ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے اوراہم مقامات کے اطراف میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔