وقت کے ساتھ قانون میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں چیف جسٹس لاہور

164

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے اپنے ارکان کی متواتر تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے،قانون کبھی جامد نہیں رہتا، وقت کے ساتھ ساتھ قانون میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں،وقت کے ساتھ چلنے کیلیے ججز کو سکھانے کا عمل جاری رہتا ہے۔ان خیالات کااظہار چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کالا شاہ کاکو کیمپس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جسٹس محمد قاسم خان نے کہاکہ جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کا بنیادی مقصد بھی ججز کو سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرنا تھا۔اکیڈمی کے انفراسٹرکچر میں ضروری ہوتا ہے کہ سیکھنے کیلیے آنے والوں کو ضرورت کی ہر چیز مہیا ہو۔