جنوبی وزیر ستان میں فورسز کا آپریشن، دہشتگر دحسن بابا ہلاک

59

راولپنڈی (صباح نیوز) جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقہ شرونگی، طیارزہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں انتہائی مطلوب تحریک طالبان پاکستان کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا،2007سے اب تک50سے زاید سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔