سندھ ہائیکورٹ:825افسران کے 2محکموں پر براجمان ہونے کا انکشاف

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں اعلی عہدوں پر فائز افسروں کا ایڈیشنل چارج دینے کا معاملہ،سندھ کے مختلف محکموں 825 افسران کا دو دوعہدوں کا چارج دینے کا انکشاف ،چیف سیکرٹری نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ220 افسران اصل اداروں کے بجائے دیگر محکموں میں تعینات ہیں 112 افسران او پی ایس پر تعینات ہیں،گریڈ 19 اور 20 افسران کو اضافی چارج دیے گئے ہیں، سندھ میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو ایڈیشنل چارج دینے کے خلاف منظور شاہ نے درخواست دائر کی تھی۔