الیکشن کمیشن کے فیصلے کوچیلنج کرنا حکومتی چوری ثابت کرتا ہے‘ مریم نواز

286

اسلام آباد‘لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔انہوںنے کہا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائیں گے ۔مریم نواز نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ علاوہ ازیں این اے 75ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے لیے مریم نواز نے کمیٹی بنادی۔کمیٹی میں احسن اقبال،رانا ثنا اللہ،میاں جاوید لطیف،مریم اورنگریب اورارمغان سبحانی شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان ڈسکہ الیکشن مہم کے سلسلے میں مقامی لیگی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔کمیٹی قانونی چارہ جوئی کے لیے وکلا ونگ ڈسکہ الیکشن میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔مریم نواز نے کمیٹی ارکان کو ہدایت کی کہ ڈسکہ شہر کے اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کے لیے نکالاجائے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی ڈسکہ الیکشن مہم کے لیے ریلیوں میں شرکت کریں گی۔