تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا، آئی ایس پی آر

517

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 27 فروری 2019 کو بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دینے کے 2 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپورطاقت سے دیا جائے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے حوصلے اورعزم سے کامیابی ملتی ہے جبکہ تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا۔