بیس کروڑ سال پرانا درخت عمدہ حالت میں دریافت

421

یونانی جزیرے کے مغرب کا تقریبا سارا حصہ جنگل پر مبنی ہے جو یونیسکو کا عالمی جیوپارک ہے اور دنیا کے بڑے خطوں میں شامل ہے۔

ایجیئن یونیورسٹی کے ارضیات کے پروفیسر نکولس زوروس کو اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا تھا جب انہوں نے لیسبوس کے جنگل کی کھدائی کے دوران 20 ملین سال پرانے مدفون درخت کی دریافت کی جو اپنے سالم ڈھانچے کے ساتھ موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ درخت انتہائی انوکھا ہے اور اس طرح عمدہ حالت میں اسے دریافت کرنا اپنی نوعیت کے لحاظ سے پہلی دریافت ہے۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ لگاتار آتش فشاں پھٹنے اور اُس کی راکھ جمنے کے باعث اس پیڑ کے تنے محفوظ ہیں۔