نیدرلینڈ کی 1915 میں آرمینیوں کے قتلِ عام کی تصدیق، ترکی کی شدید مذمت

543

1915 میں ہوئے آرمینینوں کی نام نہاد “نسل کشی” کے واقعے کو تسلیم کرنے کے نیدرلینڈ کے ایوان نمائندگان کے فیصلے کی ترکی نے شدید مذمت کی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے ترجمان ہامی اکسوئی نے کہا کہ تاریخ کو بدل کر دوبارہ لکھنے کی اس کوشش کے بیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔ ایوان بالا کے ممبران 1915 کے واقعات سے ناواقف ہیں۔ انہیں نہیں پتہ کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس تاریخی مسئلے کی جانچ کیلئے آرمینیا کے ساتھ جوائنٹ کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا آرمینیا نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔ آرمینیا میں ہوا پہلی جنگ عظیم کا یہ واقعہ ایک المیہ ہے جس میں ترک اور آرمینیائی دونوں باشندوں کی جانوں کا بھاری نقصان ہوا تھا۔

انہوں نے ایوان کے فیصلے میں شرک ممبران کو 1948 کے نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنوینشن اور انسانی حقوق کی یورپی عدالت (ای سی ٹی ایچ آر) کے فیصلوں کی جانچ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس سے آپ کو اس تاریخی مسئلے کی بہتر تفہیم کے حاصل ہوگی۔

آکسوئی نے ہالینڈ کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسلی امتیاز ، اسلامو فوبیا اور زینوفوبیا کے خلاف جدوجہد کریں بجائے ترکی کیخلاف فیصلہ صادر کریں۔