امریکی صدر اور سعودی بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

518

امریکی صدر جوبائیڈن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے دوران گفتگو جوبائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور خطے کے اہم امور، مشترکہ مفادات کی پیشرفت پر بات چیت کی جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہنا تھا کہ خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے خواہاں ہیں۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلیفونک رابطے میں شراکت داری، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور یمن جنگ بندی پر بھی بات چیت کی۔