ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلا ف کارروائی کا مطالبہ

348

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹ اورالیکشن کمیشن کےعملے کی چوری کے اصل ذمے دارعمران صاحب ہیں، ووٹ چوری کےاصل سرغنہ کےخلاف کارروائی تک احتساب نامکمل رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ تمام حقائق اور شواہد بتارہے ہیں ووٹ کی امانت میں خیانت عمران صاحب نےکی،اصل مجرموں کےخلاف کارروائی تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کی ووٹ چوری کی پیداوار2021 میں واردات دہراتےپکڑےگئے،عمران خان،عثمان بزدارکےخلاف کارروائی بغیرالیکشن کمیشن کا فیصلہ نامکمل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چارحلقوں کا شورمچانےوالا ایک حلقہ کھلنےپراپیل سپریم کورٹ لےجارہا ہے۔