الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے ثابت ہوا حکومت نے چوری کی، مریم نواز

381

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے، اور ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین نے تحریک انصاف الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا، اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہیں؟، اگر عوام آپ کے ساتھ ہے تو آپ میدان سے کیوں بھاگتے ہیں؟، آپ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہیں کہ وہ کٹہرے میں آپ کا نام لیں گے؟ اور تمھارا کھیل ختم۔