ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، مزید 32 اموات

346

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہوگئی اور 12,804 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 22 ہزار285  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 257,408، پنجاب میں 170,222، خیبرپختونخواہ 71,728، اسلام آباد میں 44,032، گلگت بلتستان میں 4,956، بلوچستان میں 19,035 اور آزاد کشمیر میں 10,101 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 88 لاکھ 73 ہزار 741 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار 849  ٹیسٹ کے دوران 1,541 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 32 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,558 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 11 کروڑ 35 لاکھ 45 ہزار 879 افراد متاثر، 25 لاکھ 19 ہزار 287 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 91 لاکھ  31ہزار556  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔