بیٹی کی تعیاناتی اہلیت کی بنیاد پر ہوئی، ڈاکٹر یاسمین راشد کا دفاع

414

لاہور:صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ان بیٹی ڈاکٹر عائشہ کی کینگ ایڈوڈ میڈیکل کالج لاہور میں بطور  اسسٹنٹ پروفیسر تعیاناتی اہلیت کی بنیادپر ہوئی ہے۔ اس معاملے کوغیر ضروری  طور پر متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کنگ ایڈوڈ میڈیکل کالج میں چار ڈاکٹروں کو شعبہ گائنی میں تدریس کے لیے  تعیانات کیا گیا ہے ان میں سے ایک نام میری بیٹی ڈاکٹر عائشہ کا بھی ہے یہ سب ڈاکٹر  قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر تعیانات ہوئے ہیں  ہمیں بیرون ملک سے واپس آخر ملک میں خدمات انجام دینے  والے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔مجھے نہیں معلوم اس معاملے کو کیوں اچھالا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ میں صرف یہ خرابی ہے کہ وہ میری بیٹی ہیں جبھی ان کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر عائشہ نے کنگ ایڈوڈ میڈیکل کالج سے 1998 میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ،بعد ازا ں انہوں نے اعلی تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ کا رخ کیا  ۔وہ میڈیکل کے شعبے میں تدریس کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں  اور   برطانیہ کے ایک بڑے  ٹیچنگ ہسپتال سے بھی وابستہ رہتے  ہوئے  بھاری معاوظے پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔