مکیش امبانی کے گھر کے قریب بارود سے بھری گاڑی برآمد

463

گزشتہ شام ممبئی میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے قریب دھماکا خیز مواد کے ساتھ ایک گاڑی کھڑی ملی

بھارتی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کار میں دھماکہ خیز مواد جلیٹن مادے سے بنا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کار گذشتہ رات 1 بجے کے قریب کھڑی تھی۔

ممبئی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کارمائیکل روڈ پر کھڑی تھی۔ بم کا سراغ لگانے اور اُسے زائل کرنے والی اسپیشل فورس اور دیگر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ ممبئی کرائم برانچ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حقیقت جلد سامنے آئے گی۔