ناسا کی طرف سے لی گئیں 5 خوبصورت کہکشاؤں کی تصاویر

488

1) آئی سی 3639

یہ  کہکشاں خلائی دھول اور گیس سے بھری ہوئی ہے جو اس کے مرکز میں ایک زبردست بلیک ہول کو گھیرے ہوئے ہے۔

2) این جی سی 1448

آئی سی 3639 کی طرح ، این سی جی 1448 کے مرکز میں بھی ایک سُپر بلیک ہول ہے جو خلائی مٹی کے ذرات اور گیس میں چھپا ہوا ہے۔

3) این جی سی 4845

 اس کہکشاں کے مرکز کا  بلیک ہول 65 ملین نوری سال دور ہے، یہ بلیک ہول نہ صرف انتہائی بڑا ہے بلکہ انتہائی ‘بھوکا’ بھی ہے۔ 2013 میں دریافت کیے جانے والے اس کے بہت بڑے شعلے سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے ایک بڑے سیارے کو اپنے اندر کھینچ لیا تھا جو ہماری نظام شمسی کا سب سے بڑے سیارے مشتری سے کئی گنا بڑا تھا۔

4) کیسو 5639
ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک راکٹ کی طرح خلا میں اُڑ رہا ہے۔ سُرخ رنگ کا بہت بڑا سا گولا جو دکھ رہا ہے یہ دراصل ایک ستارے کی تشکیل ہورہی ہے۔

5) میسیر 94
یہ گیلیکسی 94 ملین نوری سال دور ہے۔ اس کی ایک غیر معمولی خصوصیت ہے جسے اسٹار برسٹ رنگ کہتے ہیں۔ خلائی دھول اور گیسز مرکز سے خارج ہونے والے شدید دباؤ میں دب کر گھنے بادل میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ جب دباؤ اور درجہ حرارت انتہائی شدت اختیار کرجائے گا تب یہ بادل ستارے میں تبدیل ہوجائیں گے۔