ایف اے ٹی ایف: “بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں ناکام رہا”

276

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے قانون سازی سمیت بھرپور کاوشیں کیں۔ پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے۔ ایف اے ٹی ایف 27 میں سے 24 پوائنٹس پر عملدرآمد کا معترف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جون تک باقی 3 پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کرلیں گے۔ پاکستان نے یہ اقدامات اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے، 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، ڈی جی ایم او کا رابطہ اورسیز فائر پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے۔