بحریہ ٹاون مکینوں سے ٹول ٹیکس وصولی فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم

323

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاون کے مکینوں اور وزیٹر ز سے ٹول ٹیکس وصولی ایف ڈبلیو او ،بحریہ ٹاو¿ن اور این ایچ اے کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ حکم امتناع کے باوجود ٹول ٹیکس وصولی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر عمل درآمد نہ ہو ا سخت کارروائی کریں گے، اب ٹول ٹیکس لیا گیا تو معاملات ناظر ہائیکورٹ کے حوالے کر دینگے۔ کنسٹرکشن کمپنی اسکرو نے عدالت میں جواب جمع کرایا جہاں اس کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے 16 کلو میٹر کا راستہ فری ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون کراچی شہری حدود میں ہے،گھر آنے اور جانے کے دوران 50،50 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،ٹول پلازہ شہری حدود سے باہر منتقل کیا جائے، عدالت نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔