اندرون ملک پروازوں پر دوبارہ ایروناٹیکل چارجز وصول کرنے پر غور شروع

327

کراچی(نمائندہ جسارت)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے اندرون ملک پروازوں پر دوبارہ ایروناٹیکل چارجز وصول کرنے پر غور شروع کردیا اور کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ 21مئی کے بعد سے ڈومیسٹک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لیے جائیں گے، ایروناٹیکل چارجز لاگو کرنے کے حوالے سے ازسر نو جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ائرپورٹ سروسز کی سربراہی میں 8 رکنی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی،ٹیم سفارشات 8مارچ تک مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ملکی پروازوں پر پارکنگ، بورڈنگ چارجز، پاور سپلائی اور نیوی گیشن چارجز لیے جائیں گے۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کام شروع کردیا ہے۔