ریلوے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے، اعظم سواتی

213
اسلام آباد، وزیر ریلوے اعظم سواتی وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا ئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے وفاقی وزیر ریلوے کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنے اہم منصب کی ذمے داری دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ انفرا سٹر یکچرکو مزدورں کی مدد سے ریل کو چلائیں گے، ریلوے میں سیفٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں۔ ریلو ے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، ہم ریلوے کو بز نس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔وفاقی وزیرریلوے نے مزید کہا کہ میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناو¿ں۔