کھپرو، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک جاپہنچا

143

کھپرو (نمائندہ جسارت) لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک جاپہنچا، کاروباری طبقہ زیادہ پریشان، جبکہ تعلقہ کھپرو کی 100 فیصد ریکوری کے باوجود کچھ دیہات میں چوری کی بجلی کا بوجھ بھی کھپرو کے عوام پر ڈالا جارہا ہے، اب تو کھپرو کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ واپڈا کی نجکاری کی جائے، ان سے ہماری جان چھڑوائی جائے، جس سے ہمیں بجلی تو ملے گی۔ ایس ڈی او نے اپنا مو¿قف دینے سے انکار کیا۔ موسم سرما میں بھی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری رکھی گئی۔ اب گرمی کی آمد ہے اور حال ابھی سے برا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک تو کاروبار بھی پہلے جیسا نہیں رہا۔ اپنے بچوں کو کیا کھلائیں۔ ہم سندھ حکومت اور وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیں اور کھپرو کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور ان کیخلاف کارروائی کریں۔