حیدرآباد پولیس کے تعاون سے آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹریفک آگاہی کیمپ

223

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہنڈا اور حیدرآباد پولیس کے تعاون سے ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ٹریفک آگاہی کیمپ قائم کیا گیا، ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اٹلس ہنڈا کمپنی کے ریجنل مصطفی گاڈھی پولیس ہیڈ کوارٹر کے محمد نعیم ودیگر نے کہا کہ اگر قوانین پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں تو نہ صرف خود محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو محفوط بناسکتے ہیں۔ موٹر سائیکل میں سائیڈ شیشوں کا استعمال لازمی کیا جائے، ون ویلنگ، کم عمر بچوں کو گاڑی دینے سمیت بے احتیاطیوں سے پرہیز کیا جائے۔