حیدرآباد ،میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بد عنوانی کے الزام میں معطل

315

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات سندھ نے میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسراج الدین کی معطلی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ان کیخلاف بدعنوانی کے معاملات پر چارج شیٹ جاری کردی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈنے ایڈمنسٹریٹرصفدر علی بھگیوکےخلاف عدالت عظمی کے احکامات نذر انداز کرنے کے معاملات کی تحقیقات شروع کرا دیں، ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد کے غیرقانونی ترقیوں کے سخت نوٹس کے بعد متاثرہ ملازمین اورافسران نے یونین کے ذریعے بلدیہ میں تمام دفتری امور ٹھپ کرا دےے۔ سٹی اور لطیف آباد کے علاقے گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگئے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ سراج الدین کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا،جس میں واضح کیاگیا ہے گریڈ16 کے ملازم سراج الدین مس کنڈک اورمنظم طریقہ کارکے مطابق بدعنوانی میں ملوث ہیں انہیں مذکورہ الزامات کے تحت فوری معطل کیاجاتا ہے اورمعطلی کے دوران وہ ہیڈ کوارٹر میں چارج شیٹ پر اپنا موقف پیش کریں،جبکہ دوسری طرف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر صفدرعلی بھگیو کیخلاف بھی سیکڑوں سینئرملازمین کی عدالت عظمی کے آﺅٹ آف ٹرن پروموشن ڈیپوٹیشن، کیڈر تبدیلی، انڈیکشن اپ گریڈیشن ختم کرنے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر دی گئیں، درخواستوں پر تحقیقات شروع کردیں، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ناقص کارکردگی اورنااہلی پر 22فروری میونسپل کمشنر شفیق احمد شاہ کا تبادلہ کیا تھا،جس کے بعد غیرقانونی ترقیاں حاصل کرنے والے ملازمین نے شفیق احمد شاہ کی بحالی کے لیے یونین کی مدد سے مختلف مطالبات ظاہرکرکے میونسپل کارپوریشن میں ہڑتال کررکھی ہے جس کے باعث تمام دفتری امور ٹھپ ہوکررہ گئی ہیں اورسٹی لطیف آباد کے تمام علاقوں میں گندگی غلاظت کے انباراورتعفن پھیل رہا ہے ،واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن میں عدالت عظمیٰ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیڈرتبدیل کرنے والے معمولی گریڈ کے ملازمین کو گریڈ 17 اور 18 میں ترقیاں دینے پر سینئر ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ،اورمتاثرین کی سیکڑوں درخواستوں کے باوجود ایڈمنسٹریٹر نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔