سکھر، پانچ افراد کے قتل کیس میں ملزمان کو پانچ مرتبہ عمر قید

115

سکھر (نمائندہ جسارت) پانچ افراد کے قتل کیس میں ملزمان کو پانچ مرتبہ عمر قید اور جرمانے کی سزا، انسداد دہشت گردی سکھر کی عدالت نے ملزمان کو سزا سنا دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آنند رام نے محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنائی، ملزمان راجا ناریجو، خادم اور امتیاز ناریجو کو سزائیں سنائی گئیں۔ مقدمہ 25 ملزمان پر درج تھا، 22 ملزم مفرور ہیں، ملزمان کو پانچ مرتبہ عمر قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، 20 فروری 2014ءپیر جو گوٹھ تھانے میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے، ملزمان کو ایک دوسرے مقدمے میں عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی، دوسرا مقدمہ پولیس اہلکار نصر اللہ کلھوڑو کے قتل کا درج تھا، ملزمان نے حملہ کر کے چار افراد کو قتل کیا تھا، ملزمان فرار ہو رہے تھے تو پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ گمبٹ میں قتل ہونے والی خاتون اور اغواءکے ملزمان کو بھی سزا سنا دی، 19 اپریل 2014ءمیں پیش آنے والے واقع کی سزا ملزمان کو سنائی گئی۔ تھانہ گمبٹ کی حدود میں خاتون زرینہ کو قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے 5 سالہ بچے گدا حسین کا اغوا کیا تھا، عدالت نے دو ملزمان راجا اور فیصل کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔