میہڑ، مرتضیٰ چانڈیو فرسٹ سول جج کی عدالت میں پیش

261

میہڑ (نمائندہ جسارت) ام رباب چانڈیو کے والد دادا اور چچا کے قتل کیس کے مرکزی ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو میہڑ کے فرسٹ سول جج محمد اسلم کلہوڑو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس سے متعلقہ سیکورٹی سخت کی گئی تھی، پورے ضلع کی پولیس طلب کی گئی عدالت کے باہر ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ، لیڈیز پولیس انچارج بے نظیر جمالی، 3 ڈی ایس پیز سمیت 10 سے زائد تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جو عدالت کے احاطے اور عدالت جانے والے راستوں پر الرٹ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مرتضیٰ چانڈیو کو عدالت میں پیش ہونے سے قبل میہڑ بیٹو روڈ اور عدالت آنے جانے والے راستوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور موبائل کھڑی کی گئی تھی، جس کے باعث میہڑ کے متعدد گاو¿ں اور کالونیوں میں آنے جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آئیں جبکہ گرفتار ہوئے ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو بکتر بند گاڑی میں میہڑ کے فرسٹ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت میں ملزم کی جانب سے وکیل زاہد چانڈیو پیش ہوا، عدالت نے 5 روزہ ریمانڈ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ میہڑ میں سیکورٹی خدشات کے باعث ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو انتہائی سخت سیکورٹی کے ساتھ دادو اے سیکشن تھانے منتقل کیا گیا، جبکہ ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ نے بتایا کہ ملزم تین سال بعد گرفتار ہوا ہے، جن سے مزید تفصیل لے رہے ہیں۔