کوئٹہ ،محکمہ کسٹم کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کااعلان

172

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )محکمہ کسٹم نے آئندہ ماہ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کسٹم کے مطابق کریک ڈاؤن کوئٹہ شہر مضافات سمیت پاک افغان بارڈر تک کیا جائے گا ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث شوروم مالکان موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ کریک ڈائون وفاقی وزارت داخلہ ، محتسب کی ہدایت پر کیا جائیگا اس دوران پولیس ، ایف سی اور لیویز سمیت ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل ہو گی۔