بعض اداروں میں افرادملکی سلامتی کے بجائے ذاتی مفادکوترجیح دیتے ہیں

187

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عالمی ادارے چنددجالی شیطانوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں امریکا کی دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کودہشتگرد بنادیاگیاعالمی قوانین موم کی ناک،اسلام اور دیگرمذاہب کے لیے قانون وضابطے کی الگ الگ تشریح ہے ،ویسی ہی پالیسی بعض ملکی ادارں میں افراد نے بھی اپنائی اورقومی اداروں کوآئین وقانون کے بجائے اپنی مرضی اورمفادات کے مطابق چلاتے ہیں ، غلط اورتباہ کن پالیسیوں کے باعث پاکستان بدترین دہشتگردی کا شکارہوا ،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کاقابل کرداررہا جس کے باعث دہشتگردی میں کمی آئی اس دوران ہمار ے جوانوں اورآفیسرزنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یہ شہدا پوری قوم کا فخر ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ڈاکٹربریگیڈئیرعمرستارکی تصنیف Securing the Futureکی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ بجٹ کا بڑا حصہ ہمارے ملکی دفاع کے لیے مختص ہوتا ہے اس کے باوجود نیشنل سیکورٹی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے ،ریاست کوسیاسی جماعتوں سمیت ہرطبقے سے مختلف ایشوزپر ڈائیلاگ کرتے رہنا چاہیے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ابھی نندن کے لیے توانسانی حقوق اورعالمی قوانین کا حوالہ دیا جاتا ہے لیکن ڈاکٹرعافیہ صدیقی ،فلسطینی اورکشمیری عوام کے لیے وہ قوانین کیوں نہیں لاگوکیے جاتے اوراس پر مجرمانہ خاموشی اختیارکی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اظہاررائے کی آزادی کے نام پر نبی مہربان ﷺکے خاکے بنائے جاتے ہیں لیکن عالمی شیطان اپنے حکمرانو ں اورملکہ وبادشاہوں کی توہین پرسزائوں کا نفاذکرتے ہیں ،مہذب کہلانے والے جنگلی جانوروں سے بدترہیں ان کی قوانین عدل وانصاف کے بجائے ظلم پرمبنی ہیں جب تک دنیا میں انصاف اوربرابری نہیں ہوتی عالمی امن کا خواب احمقانہ اقدام ہی ہوگا۔