جیکب آباد، دنگر محلہ میں تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد

149

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) دنگر محلہ میں تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد۔ جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں واقعہ ڈنگر محلے میں رند اسٹریٹ میں خالی پلاٹ سے نوجوان کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں سٹی پولیس کے ہیڈ محرر کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا ہے، شناخت کے لیے لاش رکھی ہے۔ فنگر پرنٹ کے ذریعے شناخت کے لیے نادار کو بھی لکھا ہے۔