میرپورخاص منڈی کے کاروبار سے وابستہ لوگ سراپا احتجاج

211

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) شہر کے تاجر اب عوامی مسائل پر افسران کو مشورے اور اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، میرپورخاص منڈی ٹیکس کے خلاف منڈی کے کاروبار سے وابستہ لوگ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں جن کی ہمدردی کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے ذمے داران کے ساتھ آل سٹی تاجر اتحاد اور دیگر لوگ اس مسئلہ کے لیے شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پھل اور سبزی منڈی ایسوسی ایشن، آل سٹی تاجر اتحاد، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی آج ڈپٹی کمشنر سلامت میمن سے اس مسئلے کے لیے ملاقات کا ٹاہم فکس تھا، تمام افراد کو ڈی سی آفس ویٹنگ روم میں بٹھایا گیا، تاہم مارکیٹ سبزی فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے رہنماء کامران قریشی دیگر نے بتایا کہ شہر کے ایک تاجر تنظیم کے دو رہنما نے ڈی سی سے کچھ دیر ملاقات کی جس کے جانے کے بعد ڈی سی آفس عملے کی جانب سے انتظار کرنے والے تمام افراد کو یہ پیغام بھیجا گیا کہ صرف ڈی سی سلامت میمن سے صرف سبزی فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے افراد مل سکتے ہیں۔ اس عمل پر منڈی ایسوسی ایشن نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات نہ کرنے کا اعلان کیا اور معاملے کے لیے اب عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، اس تمام عمل سے اب کیا ثابت ہورہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے والی تاجر تنظیم معاملہ حل کرنا چاہ رہی ہے، یا پھر معاملے میں روڑے اٹکا رہی ہے۔