ڈالر کی قدر میں 40پیسے کمی ، یورو مہنگا

396

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.75 روپے سے گھٹ کر158.35روپے اور قیمت فروخت 158.85روپے سے گھٹ کر 158.40روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.70روپے سے گھٹ کر 158.30روپے اور قیمت فروخت 158.90 روپے سے گھٹ کر 158.60روپے پر آگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہواجس سے قیمت خرید 191.50 روپے سے بڑھ کر 192.30 روپے اور قیمت فروخت 193 روپے سے بڑھ کر 193.50 روپے ہوگئی جب کہ 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 222.50 روپے سے بڑھ کر 222.60روپے اور قیمت فروخت 224.50 روپے سے گھٹ کر224روپے ہوگئی۔