منتقلی کے باوجود پشاور ڈرائی پورٹ سہولیات سے عاری

175

نوشہرہ (کامرس ڈیسک) پشاور سے ڈرائی پورٹ نوشہرہ منتقل کرنے سے کاروباری افراد اور تاجر پریشان ہوگئے، ہزاروں کی تعداد میں ڈرائیور، ایکسپورٹرز اور امپوٹرزکا کاروبار رک گیا۔ کاروباری افراد کہتے ہیں حکومت نے سہولیات کے دعوے تو کئے لیکن تاحال پورے نہیں ہوسکے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرائی پورٹ کو پشاور سے اضاخیل منتقل کرنے پر کاروباری افراد میں بے چینی پھیل گئی، حکومتی اقدام سے ہزاروں کی تعداد میں ڈرائیور، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ڈرائی پورٹ کو پشاور سے اضاخیل نوشہر منتقل کرنے کا یہ منصوبہ دوہزارچھ میں تیارکیا گیا تھا جس کا افتتاح گزشتہ سال کیا گیا، سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت نے دعوے تو کیے لیکن تاحال مکمل سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس سے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔کاروباری افراد بھی ڈرائی پورٹ میں سہولیات کی عدم دستیابی پر حکومت سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈرائی پورٹ پشاور سے نوشہرہ منتقل کرنے سے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔