پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑی شراکت

499

شرجیل خان اور بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑی شراکت کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لئے18.1 اوور میں176 رنز جوڑے۔شرجیل خان نے100 منٹ میں59 گیندوں پر9 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے105 رنز بنائے جبکہ بابر اعٖظم97 منٹ میں54 گیندوں پر6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے62 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
اتنی بڑی ساجھے داری کے باوجود کراچی کنگس کو اس میچ میں شکست ہوئی۔اس نے مقررہ20 اوور میں 3 وکٹ پر 196 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے19.1 اوور میں 5 وکٹ پر 197 رنز بناکر میچ 5 وکٹوں سے جیتا۔
پاکستان سپر لیگ میں اس سے پہلے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈکراچی کنگس کے پاس ہی تھا۔ بابر اعظم اور لیام لیونگس اسٹون نے دبئی میں15 فروری2019 کو ملتان سلطانس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 15.4 اوور میں 157 رنز جوڑے تھے۔ بابر اعظم نے59 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے77 رنز بنائے تھے جبکہ لیام لیونگس اسٹون 43 گیندوں پر6 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے82 رنز بنائے تھے۔ اس ساجھے داری کی بدولت کراچی کنگس نے مقررہ 20 اوور6وکٹوں پر 183 رنز بنائے تھے۔ ملتان سلطانس نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 176 ر نز بنائے جسکی وجہ سے اسے 7 رنز سے شکست ہوئی۔
پاکستان سپر لیگ میں تیسری سب سے بڑی شراکت کا ریکاڑد لاہور قلندر کے بین ڈنگ اور سمیت ُپٹیل کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے کوئٹہ گلاڈیٹر کے خلاف لاہور میں 3 مارچ2020 کو کھیلے گئے میچ میں چوتھی وکٹ کی شراکت میں12.1 اوور میں155 رنز جوڑے تھے۔بین ڈنگ نے43 منٹ میں 3 چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے93 رنز بنائے تھے جبکہ سمیت ُپٹیل40 گیندوں پر9 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے71 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
اس ساجھے داری کی بدولت لاہور قلندر نے مقررہ20 اوور میں 5 وکٹوں پر 209 رنز بنائے تھے۔اس اسکور کے جواب میں کوئٹہ گلاڈیٹر کے تمام کھلاڑی20 اوور میں 172 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے جسکی بدولت لاہور قلندر نے اس میچ میں37 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔
اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے شر جیل خان اور شین واٹسن نے لاہور قلندر کے خلاف شارجہ میں10 فروری 2016 کوکھیلے گئے میچ میں پہلی وکٹ کے لئے 13.4 اوور153 رنز جوڑے تھے جو پاکستان سپر لیگ میں دوسری اننگ میں سب سے بڑی اور کل ملاکر چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔شین واٹسن اور شرجیل خان دونوں نے79ْْ،79 رنز بنائے تھے۔ شین واٹسن نے47 گیندوں پر 4 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے تھے جبکہ شرجیل خان 43 گیندوں پر 5 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر79 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اس ساجھے داری کی بدو لت اسلام آؓباد یونائٹیڈ نے 8 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔