پینتھر ٹائرز کے اندراج کے موقع پر گونگ تقریب کا انعقاد

250

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)مالی سال 2021 کے لیے ایک اوراندارج کا اعلان کرتے ہوئے نہایت فخر محسوس کررہا ہے ۔ پینتھر ٹائر لمیٹڈ کی کامیاب آئی پی او مالی سال 2021 میں اسٹاک ایکسچینج میں پانچویں فہرست سازی ہے جس کے لیے ایکسچینج میں گونگ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے سی ای او میاں فیصل افتخار اور ایم ڈی پی ایس ایکس، مسٹر فرخ ایچ خان سمیت پی ایس ایکس اور پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔اس کے علاوہ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او اور سینئر مینجمنٹ بھی تقریب کا حصہ تھے۔پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے اجرا میں 40 ملین آرڈنری حصص شامل ہیں۔