نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی20 میچ جیت لیا

234

ڈونیڈن (جسار ت نیوز)نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل اور کپتان کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 4رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلوی ٹیم 220 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل 97 اور کپتان کین ولیمسن نے 53رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، مارٹن گپٹل کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مہمان ٹیم کے مارکس ا سٹونیس کی 78رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔