سرمایہ کاروں کی منافع بخش شیئرز کی خریداری میں تیزی

470

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس603.05پوائنٹس کے اضافے سے 45965.63پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ68.75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری 83ارب46کروڑ73لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت سے 15.88فیصد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46007.92 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا۔