فی تولہ قیمت میں 350روپے کی کمی

950

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ10ہزار300روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت19ڈالر کی کمی سے1790ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ 10 ہزار 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 94 ہزار 564روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔