پی آئی اے نے تاشقند پروازوں کے لیے اجازت مانگ لی

151

اسلام آباد(اے پی پی) پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائر مارشل ارشد ملک نے تاشقند پروازیں شروع کرنے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے باضابطہ اجازت مانگ لی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سی ای او پی آئی اے اور پاکستان اور ازبک سفیروں کے درمیان اس سلسلے میں مذاکرات ہوئے ہیں۔ پی آئی اے نے لاہور تا تاشقند پروازیں شروع کرنے کے لیے باضابطہ اجازت مانگ لی ہے-ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے مارچ کے آخر میں پروازویں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔