شہباز، نواز ٹیلی فونک رابطہ،سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

115

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے گزشتہ روز لندن میں مقیم اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔