پی ڈی ایم کا اجلاس، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم

216

اسلام آباد(آن لائن ) پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، ڈسکہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سراہا گیا،پی ٹی آئی کی جانب سے حلقے کھولنے کی شدید مذمت، وفاق میں یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے متفقہ امیدوار قرار، ۔ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ پی ڈی ایم کے ترجمان و کمیٹی رکن میا ں افتخار نے کہا کہ 26مارچ کو اسلام آباد مارچ کا آغاز ہوگا صوبوں سے قائدین اسلام آباد پہنچیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کریںگے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سراہتے ہیں کمیٹی نے پی ٹی آئی کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حلقے کھولنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ وفاق میں یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیںان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پوری کوشش کریںگے۔