قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

138

اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں۔ اور ہر دم رواں پانی۔ اور کبھی ختم نہ ہونے والے۔ اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں۔ اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے۔ ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے۔ اور انہیں با کرہ بنا دیں گے۔ اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن۔ یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے۔ وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے۔ اور پچھلوں میں سے بھی بہت۔ اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا۔(سورۃ الواقعۃ:30تا41)

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے تم پر ماں کی نافرمانی حرام قرار دی ہے اور (والدین کے حقوق) نہ دینا اور ناحق ان سے مطالبات کرنا بھی حرام قرار دیا ہے، لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا (بھی حرام قرار دیا ہے) اور ’’قیل وقال‘‘ (فضول باتیں) کثرت سوال اور مال کی بربادی کو بھی ناپسند کیا ہے۔
(صحیح بخاری)