برطانوی عدالت نے بھارت کو مطلوب مفرور تاجر حوالے کرنے کی منظوری دے دی

99

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی ایک عدالت نے بھارت کو مطلوب ہیروں کے ارب پتی تاجر نیرو مودی کو حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نیرو مودی کے وکلا کی جانب سے بھارت میں انصاف نہ ملنے، ان کی ذہنی صحت اور بھارتی جیل کے حالات سے متعلق دلائل کو رد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔