چینی صدر نے ملک سے غربت کے خاتمے کا اعلان کردیا

288
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ خصوصی تقریب میں ملک سے غربت کے مکمل کے خاتمے کا اعلان کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر نے ملک میں دیہی غربت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں دیہی غربت کے خاتمے کے لیے چین کی کوششوں کی مکمل کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ چینی صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے لیے دیہی ترقی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے، ساتھ ہی شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ترقیاتی خلیج کو کم کیا جانا چاہیے تاکہ کم آمدنی والی آبادی اور پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔