اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی زخمی‘ 3گرفتار

752
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر گرفتار کررہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر کے مقام پر ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔ دریں اثنا مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صہیونی اہل کاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے نابلس شہر میں قصرہ کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران ایک بچے سمیت تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔