بھارت: ٹی وی شو میں بی جے پی رہنما کی چپل سے تواضع

320
نئی دہلی: بی جے پی کے رہنما وشنو وردھان ریڈی پر ٹی وی پروگرام کا مہمان چپل پھینک رہاہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے تیلگو نیوز چینل پر ایک پروگرام کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما وشنو وردھان ریڈی پر مہمان نے چپل پھینک دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹی وی شو میں آئے ہوئے مہمان کی شناخت کولی کپوڈی راؤ کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی تنظیم کا عہدے دار ہے۔ چپل پھینکے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر تبصروں میں لوگوں نے بی جے پی کی ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ اس سے قبل دسمبر میں وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں سکھ برادری کے افراد، بچے اور بوڑھے مودی کے پتلے کی جوتوں اور چپلوں سے پٹائی کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ وڈیو میں مودی کے پتلے پر جوتے برسانے والے افراد کو مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے ۔