جرمنی: داعش سے تعلقات کا الزام‘ مسلم تنظیم زیر عتاب

191
برلن: جرمن پولیس اہل کار مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں دارالحکومت برلن اور اس کے مضافاتی علاقے برانڈن برگ میں پولیس نے جمعرات کے روز مسلم تنظیم کے خلاف بڑی چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے تنظیم پر فوری پابندی عائد کر دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تنظیم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ داعش کی حامی ہے اور یہودیوں کے قتل کا مطالبہ کرتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور اس دوران ایسی اشیا برآمد کی گئی ہیں جن کی مدد سے اثاثوں اور ممنوع سرگرمیوں کی کھوج لگائی جا سکے گی۔