وینزویلا: یورپی یونین کی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت

321
کراکس: دفتر خارجہ کے حکام یورپی یونین کی سفیر کو ملک چھوڑنے کا نوٹس دے رہے ہیں

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا نے یورپی یونین کی خاتون سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے، تاہم یورپی یونین مسئلے کو حل کرنے کے لیے افہام و تفہیم پر زور دے رہی ہے۔ خبر رساں اداروں کے ماطبق وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ کراکس میں یورپی یونین کے وفد کی سربراہ کو برطرف کر دیا ہے اور انہیں ملک کو چھوڑنے کے لیے 72گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ کراکس حکومت نے یہ قدم یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے وینزویلا کے 19 اہم عہدیداروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے ردعمل میں اٹھایا ہے۔