حادثات و واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 6 جاں بحق

146

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 6افراد جاںبحق،دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوری آباد لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب حیدرآباد سے آنے والی تیز رفتارمسافر کوچ اوورٹیک کرتے ہوئے کچے میں اتر کر الٹ گئی حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک اورخاتون سمیت4مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی لیاقت نیشنل اسپتل منتقل کیا گیا ،صفوراچورنگی بلاک 07 الحبیب بینک کے قریب تیز رفتا ر ٹرک نے موٹر سائیکل سورا نوجوان 30سالہ شکیل احمد ولد احمد شیخ کو کچل کر ہلاک کردیا۔ کورنگی 02 نمبر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 40سالہ ملک پپو ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی، مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود لیاری ایکسپریس وے عباس ٹاؤن ندی سے ڈوبی ہوئی65سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی۔آرٹلری میدان تھانے کی حدود للی برج سول لائن ریزیڈنشل بلڈنگ سے گرکر18 سالہ خاتون طاہرہ جاںبحق ہوگئی ۔حب چوکی لیبر کالونی 600 کواٹر کے قریب کھلتے ہوئے 2بچے پانی کے جوہڑ میں گر گئے ، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے 10 سالہ بچے کی لاش اور بے ہوش بچی کو نکال کر سول اسپتال ٹراماسینٹر منتقل کر دیا ۔ادھر پرانا گولیمار ڈاکخانہ والی گلی میں دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں فائرنگ سے 19 سا لہ جواد ولد جمال اور 18 سالہ علی ولد نعیم زخمی ہو گئے دونوں نوجوان نشے کے عادی ہیں ،ناظم آبا تھانے کی حدود عید گاہ گراؤنڈکے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا،جسے عباسی اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں اس کی شناخت 18سالہ سردارولد صابرخاں کے نام سے ہوئی ہے۔نیو کراچی بلال کالونی سیکٹر 5B باب الاسلام مسجد کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گی ،جہاں اس کی شناخت 24 سالہ محتشم احمد ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی کے علاقے سیکٹر 51سی میں گھر میں پراراسرار طور پر آگ لگ جانے سے ایک شخص جھلس گیا جس کو ایمبولنس میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا ، اسپتال میں زخمی کی شناخت 35سالہ عرفان ولد سلطان کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گھریلوپریشانی سے تنگ عرفان نام شہری نے پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ عرفان کی حالت تشویشناک ہے جس کے ہوش میںآنے کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔ بلال کالونی تھانے کی حدود سیکٹر 5بی اسلام مسجد کے قریب جھگڑے کے دوران24سالہ مستقیم ولد سعید احمد زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے رکشا ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کر نے والے ملزمان جاوید اور عامر کو گرفتار کر لیا۔